• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسکو سکندرپورہ سب ڈویژن کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں

پشاور(کامرس رپورٹر) ایس ڈی اوسکندرپورہ خالد خان اورسٹاف نے پیسکوپولیس کے ساتھ مل کر سکندرپورہ کے کئی علاقوں میں چیکنگ کی جس کے دوران لاہوری گیٹ اور دیگرعلاقوں میں 8 میٹروں سے بجلی چوری پکڑی گئی میٹروں کو بجلی چوری کی غرض سے ٹیمپرڈ کیا گیا تھامیٹروںکواتارکرمزیدکارروائی شروع کردی گئی ہے اسی طرح محلہ شاہ معصوم میں ڈائریکٹ کنکشن ا تارنے پر لائن مین بشیر کو ذدکوب کرنے اورکارسرکار میں مداخلت پر ایک شخص اخترحسین کے خلاف متعلقہ پولیس سٹیشن میں ایف آئی آردرج کروادی گئی ۔
تازہ ترین