• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمانوں کے وسائل سےبت خانے کی تعمیر باعث تشویش ہے،جمعیت ن

کوئٹہ(پ ر) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستارشاہ چشتی نے عرب سرزمین پر سب سے بڑے بت خانے کے قیام پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ چودہ سوسال قبل حضرت محمدﷺ نے دورجہالت میں بیت اللہ میں رکھے تمام بتوں کو توڑ دیاتمام انسانیت کو صرف ایک اللہ تعالیٰ کی عبادت کادرس دیا لیکن افسوس سے کہناپڑتاہے کہ آج ایک بارپھر اسلامی ملک پر اسلامی دنیا کے اخراجات سے بت خانہ تعمیر کرنا باعث تشویش ہے بحیثیت مسلمان حکمرانوں کو چاہیے تھا کہ وہ عرب سرزمین پر ایک خوبصورت مسجد تعمیر کراتے ہم اقلیت کے حقوق کے قائل ہیں اسلام میں اقلیتوں کو سب سے زیادہ حقوق دئیے گئے لیکن مسلمانوں کے وسائل سے بت خانے کی تعمیر کی اجازت نہیں ۔
تازہ ترین