• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشرے میں خاندانی نظام تغیر کے عمل سے گزر رہا ہے،رقیہ ہاشمی

کوئٹہ(خ ن)صوبائی مشیرخزانہ بلوچستان ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی نے کہا ہے کہ ملازم پیشہ والدین کے بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم کیلئے صوبائی دارالحکومت میں بے بی ڈے کیئر سینٹر کی اشد ضرو ت ہے والدین اپنے بچوں کی دیکھ بھال ، تعلیم و تربیت کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں۔ نجی شعبے کی جانب سے صوبائی دارالحکومت میں ایسی خدمات پیش کرنا ایک خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ میں نجی بے بی ڈے کیئر اینڈ پری اسکول سسٹم کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بے بی ڈی کیئر سینٹر کو چلانا اور اس میں نونہالوں کو تربیت فراہم کرنا بلا شبہ ایک چیلنج سے کم نہیں مذکورہ ڈے کیئر اور پری اسکول سسٹم کی انتظامیہ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خاندانی نظام تغیر کے عمل سے گزر رہا ہے کیونکہ ماضی میں نوکری پیشہ والدین کے بچوں کی دیکھ بھال خاندان کے بڑے سر انجام دیتے تھے مگر اب مشترکہ خاندانی نظام کی جگہ انفرادی خاندانی نظام نے لے لی ہے جس کی وجہ سے بچوں کی تربیت اور دیکھ بھال میں نوکری پیشہ والدین کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔تقریب سے رکن صوبائی اسمبلی ولیم برکت نے بھی خطاب کیا ۔
تازہ ترین