• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر کمشنر نصیر آباد کی زیر صدارت کھلی کچہری

کوئٹہ (خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکے احکامات کی روشنی میں کمشنر نصیرآبادڈویژن ڈاکٹرمحمدسعیدجمالی کی زیرصدارت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر نصیرآبادسمیت ڈویژن بھرکے تمام آفیسران اورذمہ داروں نے شرکت کی کھلی کچہری میں بڑی تعدادمیں شہری نے اپنے مسائل سے کمشنر نصیرآبادکو آگاہی فراہم کی ان مسائل میں نکاس آب،شہرکی گلیوں میں صفائی کافقدان ، صاف پانی کی عدم فراہمی،صحت کی بنیادی سہولیات سمیت دیگر مسائل شامل تھے، سائلین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمد سعیدجمالی نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجونے صوبے بھرمیں عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں ان کی روشنی میں نصیرآبادڈویژن کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا ہے تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں ہماری اولین کوشش ہوگی کہ عوام کے معیارزندگی کو بہترکر انہیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی،گیس،بجلی کی سہولیات ان کی دہلیزتک پہنچائیں انہوں نے کہاکہ وصول ہونے والی کچھ درخواستیں صوبائی سطح پر حل طلب ہیں جنہیں وزیراعلیٰ کوجلد پیش کیا جائیگا، کمشنر نے صحت،بجلی،پینے کے صاف پانی کی فراہمی،نکاس آب اورشہرکی گلیوں میں پڑے کچرے کی صفائی کرانے کے احکامات صادر کئے ۔
تازہ ترین