• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت ٹو میں مختلف کیسوں کی سماعت ،تفتیشی افسران کے بیانات قلم بند

کو ئٹہ(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت کوئٹہ ٹو کے جج پذیر احمد بلوچ نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں گاڑیوں کے ٹیکس میں خوردبرد سے متعلق کیس کی سماعت کی اور تفتیشی افیسر کا بیان قلمبند کیا بعدازاں سماعت 6 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی گئی علاوہ ازیں عدالت نے پٹ فیڈر کینال منصوبے میں خوردبرد سے متعلق کیس کی بھی سماعت کی اور تفتیشی آفیسر عمر حیات کا بیان قلم بند کیا گیا بعد ازاں سماعت کو ملتوی کردی گئی۔
تازہ ترین