• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ بلوچستان اور مشیر اطلاعات کا محمد شوکت کے انتقال پر اظہار تعزیت

کوئٹہ (خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مقامی روزنامہ کے ایڈیٹر محمد شوکت کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے صحافتی شعبہ میں مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور سوگوارخاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔درایں اثناء وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات انوارالحق کاکڑ نے مقامی روزنامہ کے ایڈیٹر محمد شوکت کے انتقال پرگہرے رنج اور غم کااظہار کیااور مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
تازہ ترین