• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی شوکت کشمیری حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے ،سردار رند کا اظہار تعزیت

کوئٹہ (پ ر )دو مقامی روزناموں کے چیف ایڈیٹر و سینئرصحافی محمد شوکت کشمیری گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔صبح9بجے صدیقیہ مسجد میں نماز جنازہ کی ادا ئیگی کے بعد میت تدفین کیلئےآبائی گائوں راولاکوٹ(آزاد کشمیر ) روانہ کر دی گئی ۔ ان کی اچانک وفات سے صحافی برداری اور ان کے عزیز واقارب میں سوگ کی لہر دوڑگئی۔درایں اثناءپاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سرداریار محمدرند نے صحافی شوکت کشمیری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے ۔علاوہ ازیں سابق کونسلر محمد ایاز مٹھو ،محمد عقیل ،طاہر دہوار،عرفان ملک،محمد اشرف و دیگر نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین