• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فکر طلباءکانفرنس نئی نسل کی تربیت کیلئے مددگار ثابت ہوگی،جے ٹی آئی نظریاتی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جمعیت طلباء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے صدر حافظ حفیظ اللہ حقانی، جنرل سیکرٹری احسان اللہ احسان، حافظ شیر محمد، شفیق احمد، عنایت اللہ، عطاء اللہ، سمیع اللہ، قدرت اللہ، عبدالرحمن ہزمل ودیگر نے کہا کہ جے ٹی آئی نظریاتی کے کارکن پندرہ مارچ کو فکر طلباء کانفرنس کی تیاری کریں فکر طلباءکانفرنس نئی نسل کی فکری تربیت کیلئے مدد گار ثابت ہوگی جے ٹی آئی نظریاتی با کردار نوجوانوں کا قافلہ ہے انہوں نے کہا کہ جے ٹی آئی نظریاتی کے تمام یونٹوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز 22 تاریخ کو ضلعی نمائندہ اجلاس میں بھر پور شرکت کریں کارکن تنظیم کی فعالیت اور یونٹوں کو فعال کرنے میں اہم کردار ادا کریں ۔
تازہ ترین