• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کی نرسز کو دوسرے صوبوں کے مساوی الائونسز دیئے جائیں، ایسوسی ایشن

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)بلوچستان نرسز ایسوسی ایشن کی صوبائی صدر امیلیہ ولیم جنرل سیکرٹری ریاض لوئیس، سینئر نائب صدر شگفتہ نا زلی، یونٹ صدر عبدالستار بلوچ، یونٹ صدر فرحت شہناز نے بیان میں کہا ہے کہ مقدس پیشے سے وابستہنرسز محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں صوبے کی نرسز کو سابقہ ادوار میں حقوق سے محروم رکھا گیا نرسز نے اپنے حقوق کیلئے متعدد بار احتجاج کیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی اب موجودہ حکومت سے صوبے کی نرسز کو بہت سی امیدیں وابستہ ہیں ہمارے الائونسز دوسرے صوبوں کی نرسز کے مساوی دیئے جائیں پاکستان بھر میں نرسز کو ہیلتھ پروفیشنل الائونس اور ہائی رسک الائونس دیا جارہا ہے ہمارے مسائل حل کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔
تازہ ترین