• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاہرمحمود خان نے عوامی مسائل خوش اسلوبی سے حل کئے،رحیم آغا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود خان کی کارکردگی لائق تحسین ہے انہوں نے ہمیشہ علاقے کی ترقی کیلئے کردار اداکیا ہے ان خیالات کااظہار انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی صدر رحیم آغا، حاجی عاشق اچکزئی، حاجی نصر الدین کاکڑ، ملک اکرم بنگلزئی، حاجی موسیٰ خان ترین،حاجی فاروق شاہوانی، محمد حسین ہزارہ، حاجی اسلم ترین،سید حیدر آغا،خان کاکڑ، شہاب الدین آغا، خلیل خان ترین، حاجی عبدالباقی،حافظ لیاقت علی، ملک دائود خان بازئی، عبدالبصیرترین و دیگر عہدیداروں نے کیا انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران بلوچستان نے ہمیشہ ان عوامی نمائندوں کی حوصلہ افزائی کی ہے جس نےعوام اور علاقے کی ترقی کیلئے کام کیا ہے اور جو لوگ عوام اور علاقے کی ترقی کیلئے کام کرتے ہیںوہ کامیاب بھی ہوتے ہیں جس کی واضح مثال پی بی ون کوئٹہ کے منتخب نمائندہ طاہر محمود خان ہیں جنہوں نے ناظمی کے دور سے لیکر آج تک علاقے کے عوام کے مسائل خوش اسلوبی سے حل کئے ہیں طاہر محمودخان کے بڑے بھائی شہید شفیق احمدخان کی علاقے اور عوام کیلئے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ ہم بہترین کارکردگی پر صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمودخان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں ۔
تازہ ترین