• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی ہالز اوقات کی پابندی اور ون ڈش پر عملدرآمد یقینی بنانیکی ہدایت

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے قانون کی عمل داری یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے منگل کو وزارت داخلہ کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے شادی ہالز کے اوقات کی پابندی اور ون ڈش پالیسی پر عملدرآمد کویقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں چیئرمین نادرا ، ڈی جی ایف آئی اے ، چیف کمشنر ، آئی جی اسلام آبا د اور وزارت داخلہ کے حکام نے شرکت کی ۔ وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو کمیونٹی بریفنگ کے حوالے سے مصالحتی کمیٹیاںجلد تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ انہوںنے کہا کہ پولیس ملازمین کی فزیکل فٹنس کیلئے کھیلوںکے مقابلے کرائے جائیں ای پولیسنگ کے نظام کے نفاذکیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے ۔پروفیسر احسن اقبال نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ ٹور آپریٹرز کی لسٹکا جائزہ لیا جائے اور مستند ٹور آپریٹرز کواس فہرست میں شامل کیا جائے ۔ وزیرداخلہ نے لینڈریکارڈکمپیوٹرائزیشن پر کام تیز کرنے اور آن لائن ویزا کی سہولت پرفوراً کام شروع کرنے کا حکم دیا ۔
تازہ ترین