• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑیوں کی غیر سرکاری نمبر پلیٹوں کی تیاری کیخلاف مہم چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ایوب ناصر خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں کی غیر سرکاری نمبر پلیٹوں کی تیاری کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں پہلے مرحلے میںپرائیویٹ نمبر پلیٹ بنانے والوں کے خلاف دفعہ 188کے تحت تیاری پر پابندی لگا ئی جائے گی نمبر پلیٹس تیار کرنے والوں کے خلاف دفعہ188 کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں گاڑیوں پر آویزاں پرائیویٹ نمبر پلیٹوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کیپٹن (ر) مشتاق احمد سے جب اس ضمن میںاستفسار کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی سے تیار کر دہ نمبر پلیٹس کی فراہمی کےلئے ٹینڈز طلب کئے گئے تھے جرمنی کی فرانزک لیب سے منظو ر شدہ نمونوں کے مطابق ٹینڈر منظور کیا گیا ہے ۔ سرکاری طور پر جو نمبر پلیٹ فراہم کی جائے گی اس کا ایک ہزار ایک سو روپے معاوضہ لیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بتایا کہ ایکسائز آفس کا ون ونڈ و آپریشن بھی دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے اخراجات بھی نمبر پلیٹس ٹھیکے سے پورے کئے جائیں گے ۔
تازہ ترین