• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا کے 207ڈیلی ویجزز چھوٹے ملازمین کو ریگولر کر دیا گیا

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) واسا راولپنڈی کے 207چھوٹے ڈیلی ویجرز ملازمین کو ریگولر کر دیا گیا ۔ ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود نے ملازمین میں ریگولر تقرری کے لیٹرتقسیم کئے۔ واسا حکام کے مطابق عدالت عالیہ نے ان ملازمین کو ریگولر کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر ادارے نے عملدرآمد کرتے ہوئے گزشتہ روز ان ملازمین کو تقرر نامے جاری کر دیئے ، ریگولر ہونے والے ملازمین میں سیور مین ، ہیلپرز، ٹیوب ویل آپریٹرز اور والو مین شامل تھے جو گریڈ ایک تا چار کے ملازمین ہیں ، یہ ملازمین گزشتہ تین تا دس سال سے بطور ڈیلی ویجرز واسا میں کام کر رہے تھے ۔
تازہ ترین