• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس خدمت مرکزمیں کیریکٹرسرٹیفکیٹ بنوانے والوں کی لائنیں

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)سی پی اوآفس میں پولیس کیریکٹرسرٹیفکیٹ کااجراء بندہونے سے پولیس خدمت مرکزمیں سرٹیفکیٹ بنوانے والوں کی لائنیں لگ گئیں۔ذرائع کے مطابق گذشتہ کئی برسوں سے بیرون ملک جانے والے راولپنڈی کے رہائشی اورسرکاری محکموں میں ملازمت پانے والے افرادکے لئے پولیس کیریکٹرسرٹیفکیٹ سی پی اوآفس راولپنڈی میں قائم برانچ سے جاری کئے جارہے تھے جہاں مینول طریقے سے کیریکٹرسرٹیفیکیٹ کااجراء ہورہاتھا رواں سال کے شروع میں ریسکیو15کے دفترمیں پولیس خدمت مرکزکے قیام کے بعدایک ہی چھت کے نیچے عوام کوپولیس سے متعلق تمام سہولیات فراہم کرنے کاسلسلہ شروع کیاگیا اورپولیس کیریکٹرسرٹیفیکیٹ کااجراء بھی اسی مرکزسے کیاجانے لگاتاہم سی پی اوآفس سے بھی یہ سلسلہ جاری رہالیکن اب 15فروری سے کیریکٹرسرٹیفیکیٹ کااجراء بھی آن لائن کردیاگیا ہے جب کہ سی پی اوآفس میں واقع متعلقہ برانچ میں یہ سہولیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے آن لائن پولیس کیریکٹرسرٹیفیکیٹ جاری نہیں ہوسکتے جس کے باعث تمام افرادکوپولیس خدمت مرکزبھیجاجارہاہے جہاں جگہ اورسٹاف کی کمی اورآن لائن اجراءکے باعث عوام کومشکلات کاسامناہے۔ ذرائع کاکہناہے کہ پولیس خدمت مرکزمیں روزانہ دوسوسے اڑھائی سوتک کیریکٹرسرٹیفیکیٹ جاری کئے جارہے ہیں قبل ازیں مینول سسٹم میں فارم حاصل کرکے متعلقہ فرداس کوپرکرکے مطلوبہ دستاویزات اس کے ساتھ لگاکردفترمیں جمع کرادیتاتھاجس کے بعدمتعلقہ پولیس سٹیشن ،ڈی ایس پی آفس اور متعلقہ ایس پی سے اس کی تصدیق کرائی جاتی تھی اوراس کے بعدمتعلقہ فردکوکیریکٹرسرٹیفکیٹ جاری کردیاجاتاتھا لیکن اب آن لائن ہی تمام کام کیاجارہاہے اورکیریکٹرسرٹفیکیٹ کے حصول کے لئے آنے والے فردکو سب سے پہلے نادراآفس کی طرح ٹوکن جاری کیاجاتاہے اوراپنانمبرآنے پراسے متعلقہ اہلکاراپنے سامنے بٹھاکرآن لائن اس کافارم پرکرتاہے اورموقع پرہی اس کی فوٹوبنائی جاتی ہے اس کے بعد کمپیوٹرلنک کے ذریعے متعلقہتھانوں کے فرنٹ ڈیسک سے معلومات لی جاتی ہے کہ آیاسرٹیفیکیٹ کے حاصل کرنے والے فردکے خلاف کوئی مقدمہ تودرج نہ ہے تمام تصدیقات اب پولیس خدمت مرکزمیں ہی کرلی جاتی ہیں اوراس کے بعدامیدوارکوفارغ کردیاجاتاہے جب کہ کیریکٹرسرٹیفکیٹ دوتین روزبعدکورئیرکے ذریعے اس کے گھربھیجاجاتاہے ۔آن لائن فارم کی تکمیل اورتصدیق وغیرہ کی وجہ سے ایک فردپرپندرہ سے بیس منٹ وقت صرف ہورہاہے جس کی وجہ سے یہاں رش زیادہ ہے۔ ادھرذرائع کاکہناہے کہ عوام کی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے سی پی اواسراراحمدخان عباسی نے آئی جی پولیس پنجاب سے استدعاکی ہے کہ پولیس کیریکٹرسرٹیفیکیٹ کااجراء سی پی اوآفس مین قائم برانچ سے بھی جاری رکھاجائے تاکہ عوام کومشکلات کاسامنانہ کرناپڑے۔جس کی آئی جی نے منظوری دے دی ہے اورجلدہی سی پی اوآفس سے بھی آن لائن پولیس کیریکٹرسرٹیفیکیٹ کااجراء شروع کردیاجائے گا۔
تازہ ترین