• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل اور دہشتگردی کیس کا ملزم جرم ثابت نہ کرنے پر بری

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج سلیمان بیگ نے قتل اور دہشت گردی کے مقدمہ میں نامزد ملزم شمس الرحمان کو استغاثہ کی جانب سے جرم ثابت نہ کرنے پر بری کر دیا، ملزم کےخلاف تھانہ صدر اٹک کی پولیس نے ایک شہری کو قتل کرنے کے الزام پر مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتارکیا تھا تاہم دوران سماعت استغاثہ ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا جس پر گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو بری کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے اسلحہ و بارود برآمدگی کیس میں ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 26فروری تک ملتوی کردی۔ دریں اثناء انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے مختلف مقدمات کی سماعت ضروری کارروائی کے بعد ملتوی کر دی، عدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملزم عبدالواحد کےخلاف آٹھ گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت 27فروری، تھانہ رتہ امرال کے قتل کیس میں ملزم انس قیوم کےخلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 27فروری جبکہ بارودی مواد کیس میں ملزم غضنفر ندیم کو نقول تقسیم کر کے فرد جرم کیلئے 23فروری کو طلب کرلیا۔
تازہ ترین