• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچیوں کو دینی تعلیمات اور تہذیبی اقدار سے آگہی ضروری ہے،بیگم محمودہ ممنون

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ نئی نسل اور خاص طور پر بچیوں کو دینی تعلیمات اور اپنی تہذیبی اقدار سے روشناس کرانا ضروری ہے تاکہ نئی نسل کی تربیت بہتر انداز میں کرکے قوم کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔خاتون اول نے ان خیالات کا اظہار ایوان صدر میں سکول کی طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا کہ معاشرے میں خیر پھیلانے کے لیے ضروری ہے کہ انسان نماز اور صدقہ کواپنی زندگی کا حصہ بنائے اور اپنی آنے والی نسلوں کو اس کی ترغیب دے کیونکہ نماز اورصدقہ برائیوں کے خلاف ڈھال ہے۔انھوں نے کہا کہ مشکلات کو کم کرنے اور مصیبتوں کو سر سے ٹالنے کے لیے صدقہ بہترین عمل ہے چاہے وہ کسی بھی شکل میں ہو۔آج ہمیں اس حکم الہی پر عمل کرنے کی انتہائی ضرورت ہے کیونکہ معاشرے میں عدم تحمل سے بہت سے مسائل جنم لے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نماز اور صدقہ انسانی نفس میں پاکیزگی پیدا کرتے ہیں جس کے نتیجے میں معاشرے میں خیر پھلتا پھولتا ہے، برائی کی قوتیں کمزور پڑتی ہیں ، دلوں میں کدورتیں کم ہوتی اور انسانی ہمدردی کے جذبات فروغ پاتے ہیں۔
تازہ ترین