• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری ریاض ہسپتال سے گھر منتقل نوازشریف ،مریم اور دیگر کی فون پرعیادت

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ کے سربراہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے استقبال کے موقع پر بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ حادثے میں زخمی ہونے والے گوجر خان سے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد ریاض کو گھر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ راجہ ظفرالحق ،چوہدری شجاعت حسین اور راجہ جاوید اخلاص نے ہسپتال میں ان کی عیادت کی جبکہ نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے ٹیلی فون پر ان کی عیادت کی اور ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔ چوہدری ریاض حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے اور ان کے سر پر آٹھ ٹانکے لگے ہیں ۔
تازہ ترین