• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف تعزیت کیلئے چیئرمین الائیڈ ہاسپٹلز ڈاکٹر محمد اسلم کی رہائش گاہ پر گئے

اسلام آباد (جنگ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے الائیڈ ہاسپٹلز کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اسلم کی والدہ اور پروفیسر عالیہ کی خوشدامن کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ گزشتہ روز تعزیت کیلئے ڈاکٹر محمد اسلم کی رہائش گاہ پر گئے اور مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔ انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماں کی وفات اولاد کیلئے بہت بڑا سانحہ ہوتا ہے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطاء فرمائے۔ دریں اثناء وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید،ایم این اے ملک ابرار، لیگی رہنما ڈاکٹر جمال ناصر، حنیف عباسی اور دیگر شخصیات بھی تعزیت کیلئے ڈاکٹر اسلم کی رہائش گاہ پر گئیں۔
تازہ ترین