• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج کوٹہ کیس،، وفاق اور وزارت مذہبی امور سے 26 فروری تک جواب طلب

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے حج کوٹہ کیس میں وفاق اور وزارت مذہبی امور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 فروری تک جواب طلب کرلیا ،گزشتہ روزدوران سماعت درخواست گزار محمد اکرم گوندل کے وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل کی ٹریول کمپنی کی 2012ءسے انرولمنٹ ہے مگر من پسند لوگوں کو کوٹہ دے دیا جاتا ہے ، کوٹہ حاصل نہ کر پانے والی کمپنیوں کو اعتراضات اور وجوہات سے بھی آگاہ نہیں کیا جاتا۔ اس پر جسٹس عامر فاروق نے عدالت میں موجود ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا حج پالیسی 2018ءکو حتمی شکل دیدی ہے جس پر انہوں نے کہا کہ وہ متعلقہ حکام سے پوچھ کر ہی عدالت کو آگاہ کر سکتے ہیں۔ اس پر فاضل عدالت نے وفاق اور وزارت مذہبی امور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی اور حج کوٹہ سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کر کے 26 فروری کو دوبارہ سماعت کرنے کا حکم سنایا ہے۔
تازہ ترین