• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ، غیرمعیاری صفائی اور بغیر لائسنس کاروبار کرنے والوں کو نوٹس

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کینٹ بورڈ نے غیرمعیاری صفائی اور بغیر لائسنس کاروبار کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 15کاروباری افراد کو نوٹس جاری کئے ۔ عملہ نے مختلف دکانوں سے کھانے پینے کی اشیاء کے 17نمونے حاصل کر کے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے۔ کینٹ جوڈیشل مجسٹریٹ نے 23 پی ایف ایکٹ کے تحت دکانداروں کو ایک لاکھ بیس ہزار روپے کے جرمانے بھی کئے ۔ ٹاپس فوڈ مری بروری کو 45ہزار ، کچن کزین کو 45ہزار ، اٹالیئن پیزا ریسٹورنٹ کو 10ہزار روپے اور دیگر دکانداروں کو 20ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
تازہ ترین