• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس کے 105کانسٹیبلوں کی حوالدار کے عہدے پر ترقی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)اسلام آباد پولیس کے 105کانسٹیبلوں کو حوالدار کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادڈاکٹر سلطان اعظم تیموری کی ہدایات پرایس ایس پی ہیڈ کواٹرز حسن اقبال کی زیر صدارات پولیس لا ئن ہیڈ کو ارٹرز میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ ،اجلاس میں105کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی اس حوالے سے ایس ایس پی ہیڈ کواٹرزحسن اقبال نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیمو ری نے تمام ترقیاب ہونے والے جوانوں کو مبارک باد دی۔
تازہ ترین