• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ کا دربار موہڑہ شریف سے ملحقہ اراضی کی نشاندہی کا حکم

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبادالرحمن لودھی نے دربار موہڑہ شریف سے ملحقہ اراضی کی 30دن میں نشاندہی کا حکم دیدیا اور تحصیلدار مری کو ہدایت کی ہے کہ وہ آر پی او سے مدد بھی حاصل کرسکتے ہیں۔شہزادہ ہمایوں نے شاہینہ شہاب الدین کے ذریعے دائر رٹ میں موقف اختیار کیا کہ متنازعہ اراضی میں وہ بھی کو شیئرر ہے۔بورڈآف ریونیو نے نشاندہی سے انکار کردیا ہے کیونکہ اس اراضی پر ہسپتال اور لنگر خانہ وغیرہ قائم ہے اور نشاندہی کے وقت امن و امان کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔عدالت عالیہ کو آگاہ کیا گیاکہ جب تحصیلدار نے نشاندہی شروع کی تو ان کو روکا گیا تھا۔عدالت عالیہ نے انتقال نمبر1685کی اراضی کی نشاندہی کیلئے تحصیلدار کو ہدایت دیتے ہوئے آر پی او کو بھی حکم دیا کہ نشاندہی کیلئے ریونیو کی ٹیم کو جو سکیورٹی بھی درکار ہو فراہم کی جائے۔مزید سماعت21مارچ کو ہوگی۔
تازہ ترین