• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹ ہائوسنگ سوسائٹی کا معاملہ جلد حل کیا جائے،ذیلی کمیٹی

اسلام آبا د(نیوز رپورٹر)سینٹ ذیلی کمیٹی برائے کا بینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس کنوینئر کمیٹی سینیٹر کلثوم پروین کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سرسید میموریل سوسائٹی ، سواں گارڈن ہائوسنگ سوسائیٹی،سینیٹ ہاؤسنگ سوسائیٹی اور وزارت داخلہ کی ہاؤسنگ سوسائیٹی کے حوالے سے دی گئی سفارشات پر عملدرآمد اور اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کو ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے سی ڈی اے قوانین،رولز میں اسلام آباد انتظامیہ کی مشاورت سے کی گئی ترمیم کا تفصیل سے جائزہ لیاگیا۔ذیلی کمیٹی نے سینیٹ ہاؤسنگ سوسائیٹی کے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیتے ہوئے چیف کمشنر کو ہدایت کی کہ سوسائٹی کے معاملے کو جلد سے جلد حل کیا جائے اور جن ممبران نے پلاٹ کی ادائیگی کردی ہے۔زمین ان کے نام انتقال کرکے تعمیرات کی اجازت دی جائے۔سی ڈی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سینٹ ہاؤسنگ سوسائیٹی کا 80فیصد ارتھ ورک ہوچکا ہے ۔ گلشن راوی سے سڑک کاراستہ بھی بنادیا گیا ہے۔ ذیلی کمیٹی نے پرائیوٹ پراپرٹی میں بنائے گئے گھروں اور دیگر عمارات کو گیس و بجلی کے کنکشن نہ دینے پر برہمی کااظہار کیا ۔ کنوینئر کمیٹی نے کہا کہ اسلام آباد کی جو زوننگ کی گئی ہے وہ صحیح نہیں ہے اس پر سپریم کورٹ نے بھی اعتراض اٹھائے ہیں۔وزارت داخلہ کی ہاؤسنگ سوسائیٹی کے حوالے سے کنوینئر کمیٹی نے کہا کہ انتظامیہ نے 80کروڑ بنک میں کیوں رکھے ہیں اس سے زمین کیوں نہیں خریدی ۔ اگر بروقت زمین خریدی جاتی تو کئی گنا زیادہ زمین مل جاتی کمیٹی نے یہ بھی سفارش کی کہ ایسے لوگوں کو کم از کم پانچ سال کے لیے الیکشن میں لڑنے پر پابندی لگائی جائے۔
تازہ ترین