• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائنہ کٹنگ سے سرکاری اراضی پر قبضہ کیخلاف درخواست پر کمیشن مقرر

اسلام آباد(بلال عباسی، خصوصی رپورٹ) سول جج عائشہ شبیر نے سنیٹر اورنگزیب اورکزئی کی جانب سے مبینہ چائنہ کٹنگ کر کے سرکاری اراضی پر قبضے کے خلاف دائر درخواست پر سی ڈی اے ، ضلعی انتظامیہ اور سروے آف پاکستان کے نمائندوں پر مشتمل کمیشن مقرر کر دیا جو سرکاری اراضی کی نشاندہی کرے گا ۔ منگل کو محمد صابر وغیرہ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کی جانب سے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا گیا ہے جو چائنہ کٹنگ میں شمار ہوتا ہے ۔ فاضل جج نے دلائل سننے کے بعد سرکاری اراضی کی نشاندہی کے لئے کمیشن مقرر کر دیا ۔ فاضل جج نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ 5مارچ کو سی ڈی اے، اسلام آباد انتظامیہ اور سروے آف پاکستان سرکاری اراضی کی نشاندہی کرکے سرکاری اراضی اور نجی اراضی کی نشاندہی سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کریں ۔
تازہ ترین