• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک جعفریہ کو کالعد م قرار دینے کے خلاف درخواست کی سماعت ملتوی

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس قاضی محمد امین اور جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی پر مشتمل ڈویژن بنچ نےتحریک جعفریہ پاکستان کو کالعد م قرار دینے کے خلاف درخواست کی سماعت ملتوی کردی۔ علامہ ساجد نقوی نے وزارت داخلہ کی طرف سے تحریک جعفریہ پاکستان کو کالعدم قرار دینے کے خلاف درخواست خارج کرنے کو چیلنج کررکھا ہے ۔علامہ ساجد نقوی نے سید ذوالفقار عباس نقوی کے ذریعے دائر رٹ میں موقف اختیار کیا کہ تحریک جعفریہ سیاسی جماعت ہے جو الیکشن میں بھی حصہ لیتی رہتی ہے۔اس پر پابندی کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔منگل کو وزارت داخلہ کی طرف سے نمائندگی نہ ہونے پر سماعت ملتوی کردی گئی۔
تازہ ترین