• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کے ریکارڈ سے نوازشریف کا نام بطور صدر ہٹا دیا،الیکشن کمیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا

Todays Print

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)جیو ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے ریکارڈ سے نوازشریف کا نام بطور صدر ہٹا دیا۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف کا نام مسلم لیگ ن کے ریکارڈ سے ہٹایا گیا۔ نواز شریف کا نام ریکارڈ سے 28 جولائی 2017 سے ختم سمجھا جائے گا۔اس حوالے سے ن لیگ کے قائم مقام سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو بذریعہ خط آگاہ کیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ کے آئین کے تحت سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس سات روز میں طلب کرنا سیکریٹری جنرل کی ذمہ داری ہے۔ن لیگ کے آئین کے تحت 45 دن کے اندر صدر کے خالی عہدے پر انتخاب کرنا ہوتا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر کا عہدہ 28 جولائی 2017 سے خالی ہوچکا ہے۔خط میں مزید کہا گیا کہ مسلم لیگ ن کے صدر کے عہدے کو پارٹی کے آئین کے تحت پر کیا جائے۔

تازہ ترین