• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت عظمیٰ کی پیشکش پر، مشرف کو کہا اگر میں اپنی قیادت کا وفادار نہیں توآپ کا کیسے؟شہباز شریف

Todays Print

 لاہور( نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے انکشاف کیا ہےکہ مشرف نے مجھے وزیراعظم بننے کی پیشکش کی تھی تاہم میں نے مشرف کو بتایا کہ آپ نے مجھ پر اعتماد کیا لیکن جمہوری نظام میں اس طرح نہیں ہوتا ، اگر آپ کو کوئی گلہ یا شکایت ہے تو میں آپ کی نوازشریف سے میٹنگ کروا دیتا ہوں۔ اگر کوئی ایشو ہے تو اس کیلئے میں اپنا کردار ادا کرنے کوتیار ہوں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ اسلام آباد اور راولپنڈی والوں کے مابین مکمل ہم آہنگی ہونی چاہیئے جس پر مشرف نے کہا آپ میری میٹنگ کرا دیں، میں سری لنکا جا رہا ہوں اور اس میٹنگ کے نوٹس بھی تیار کرلوں گا۔ میں نے انہیں بتایا کہ اگر میں اپنی قیادت سےوفادار نہیں تو آپ کا کیسے وفادار ہوسکتا ہوں، تاہم پھر مارشل لاء لگ گیا ۔وہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور نادرا کے مابین معاہدے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی بات چیت کررہے تھے۔

تازہ ترین