• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف مرضی کی عدالتیں چاہتے ہیں، محاذ آرائی میں ساتھ نہیں دینگے، بلاول بھٹو

Todays Print

لاہور(ایجنسیاں )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم مگرآئین سب سے بالاترہے‘نوازشریف کی تحریک عدل مذاق ہے ‘میاں صاحب اپنی مرضی کی عدالتیں چاہتے ہیں ‘ان کی نیت خراب ہے ‘وہ اپنی کرپشن بچانے کیلئے پارلیمنٹ کاسہارالینا اوراسے متنازع بناناچاہتے ہیں‘ اداروں کے ساتھ محاذآرائی میں ن لیگ کا ساتھ نہیں دیں گے۔ عدلیہ اورپارلیمنٹ آپس میں لڑیں ہم ایسے کسی عمل کو سپورٹ نہیں کرتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں سیاستدان سیاست کریں، عدلیہ میں انصاف ہوتا ہو ، افواج سرحدوں کی حفاظت کریں اورپولیس گلی محلوں کی سطح پر عوام کی حفاظت کرے‘ انہوں نے کہا کہ لاہور اور پنجاب کی سیاست میں دیکھ رہا ہوں کہ انتہا پسندی آ گئی ہے،سابق امیر المومنین ، طالبان کو بچھڑے ہوئے بھائی کہنے اور حقانی کے مدرسہ کے سرپرست کی سپورٹ کرنے والے عمران خان کی سیاست چل رہی ہے ۔ یہاں ملی مسلم لیگ اور تحریک لبیک جیسے نئے کھلونے بھی آ گئے ہیں۔ ترقی پسند شہر لاہور جو پوری دنیا کےلئے ایک مثال تھا وہ ان لوگوں کے ہاتھوں میں آ گیا ہے ،میں جانتا ہوں کہ اسے دوبار ہ ویسا بنانا مشکل اور طویل سفر ہے لیکن ہم ترقی پسند اور خوشحال لاہور واپس بنائیں گے۔

تازہ ترین