• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آشیانہ ہائوسنگ کرپشن کیس، نیب نے سابق ڈی جی ، ایل ڈی اے احد چیمہ کو گرفتارکرلیا

Todays Print

لاہور (نمائندہ جنگ ) نیب لاہور نے گزشتہ روز آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزام پر سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کو گرفتار کرلیا۔نیب ٹیم نے احد چیمہ کو ایم ایم عالم روڈ پر واقع ان کے دفتر سے گرفتار کیا ۔ان پر آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو دینے کا الزام ہے۔نیب ذرائع نے بتایا کہ سابق ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کو تین مرتبہ آشیانہ ہائوسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں طلبی کے نوٹس جاری کئے گئے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے ۔نیب کی تین رکنی ٹیم آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں کم ٹینڈر بھرنے والی لطیف اینڈ کو کمپنی کا لائسنس منسوخ کر کے ساکا اینڈ کمپنی کو ٹھیکہ دینے کے الزام کی تحقیقات کر رہی ہے ۔اس کیس میں وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد بھی پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کراچکے ہیں ۔

تازہ ترین