• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر بس کی فروخت کا معاملہ، جرمن سفیر سے پوچھ گچھ کی جائے، کمیٹی رپورٹ

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) ایوان بالانے پی آئی اے ایئر بس اے 310 کی جرمن فرم کو فروخت سے متعلق خصوصی کمیٹی کی رپورٹ منظورکرلی اور کہا ہے کہ جرمن سفیر سے پوچھ گچھ کی جائے گی،بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران خصوصی کمیٹی برائے پی آئی اے کارکردگی کے کنوینئر کی طرف سے سنیٹر فرحت اللہ بابر نے رپورٹ ایوان میں پیش کی اور کہا کہ قومی ایئر لائن کے سی ای اوکا نام ای سی ایل سے نکلوایا،واپس آنے سے انکار کررہا ہے رپورٹ میں پی آئی اے کے برطرف جرمن چیف ایگزیکٹیو آفیسر کا نام ای سی ایل سے نکالنے اوراس غیر ملکی کے پاکستان واپس نہ آنے پر جرمن سفیر سے بھی پوچھ گُچھ کرنے کاکہاگیاہے،سنیٹر فرحت اللہ بابر نے کہاکہ انتہائی خاموشی سے یہ طیارہ باہر بھجوایا گیا اسکی گمشدگی کی بڑی بڑی خبریں آئیں تمام قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر اس طیارے کو جرمن کمپنی کے حوالے کیا گیا،جرمن چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے ضابطے کی خلاف ورزی کی جس پر اسے برطرف کیاگیا تحقیقاتی ادارے نے تفتیش شروع کی ،ہم نے جب متعلقہ حکام سے دریافت کیا کہ برطرف سی ای او کا نام ای سی ایل سے کیوں نکالا گیا تو ہمیں بتایا گیا کہ وزارت خارجہ کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے یہ اقدام اٹھایا، جرمن سفیر نے وزارت خارجہ سے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے رابطہ کیا تھا جس پر فوری عملدرآمد کر دیاگیا، جرمن سفیر سے ضرور پوچھ گچھ ہونی چاہیے انہوں نے ایک ماہ کی درخواست کی تھی جس پر ای سی ایل سے نام نکالا گیا اب یہ برطرف سی ای او تفتیش کا سامنا کرنے کے لیے پاکستان کیوں نہیں آرہا۔

تازہ ترین