• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا ’’خالصتان تحریک ‘‘ کی حمایت نہیں کرتا ، جسٹن ٹروڈو

نئی دہلی (رائٹرز) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے شمالی بھارت میں سکھوں کے مقدس مقامات کے دورے کے دوران مقامی حکمرانوں کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی حکومت سکھوں کی علیحدگی پسند تحریک کی حمایت نہیں کرے گی ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جسٹن ٹروڈو جو اپنی فیملی کے ساتھ بھارت کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے امرتسر میں سکھوں کے گوردوارا ’’گولڈن ٹیمپل‘‘ کا دورہ کیا اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ سے ملاقات کی ۔ دوران ملاقات کینیڈین وزیر اعظم نے بھارتی حکمرانوں کے ان خدشات کو دور کیا کہ کینیڈا خالصتان تحریک کا حامی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں با اثر سکھ کمیونٹی موجود ہے۔ امریندر سکھ کا کہنا ہے کہ جسٹن ٹروڈو کے کینیڈا میں خالصتان تحریک کی تقریبات میں شرکت سے یہ خدشات پیدا ہوگئے تھے کہ کینیڈا خالصتان تحریک کی حمایت کرتا ہے ۔
تازہ ترین