• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ ، نواز شریف کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کے نو ٹیفکیشن کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کے نو ٹیفکیشن کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے ہیں ، جسٹس شاہد کریم نے مقامی شہری غلام یاسین بھٹی کی متفرق درخواست پر سماعت کی ، درخواستگزار وکیل اے کے ڈوگر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے 28 جولائی کو نواز شریف کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جو آئین کے منافی ہے، آئین کے آرٹیکل 95 اے کے تحت وزیر اعظم کو صرف عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے ہی ان کے عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے، نواز شریف کو تحریک عدم اعتماد کے بغیر ہی وزیر اعظم کے منصب سے ہٹانا آئین کی نفی ہے،اس لیے نواز شریف کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے ۔
تازہ ترین