• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرنیلوںکومعاف کرنے کا اختیار رکھنے والی پارلیمنٹ سب کچھ کرسکتی ہے، محمود اچکزئی

اسلام آباد (آئی این پی) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ اگر پارلیمنٹ اپنی طاقت سے کسی بھی جرنیل کے تمام دس سال کے گناہوں کومعاف کرسکتی ہے تو یہ پارلیمنٹ کچھ بھی کرسکتی ہے،تین قسم کے لوگ آئین کے تحفظ کی قسم کھاتے ہیں ایک فوجی‘ جج اور پارلیمنٹرین ، ان میں سے جو بھی آئین کی حدود سے تجاوز کرے گا وہ قابل سزا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک رضاکارانہ فیڈریشن ہے ہم سب اکٹھے اس فیڈریشن میں شامل ہوئے ہیں آئین کا ایک ایک حرف مقدس اور مقدم اس لئے ہے کہ اسی پر فیڈریشن چلنے پر مبنی ہے۔ بدھ کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک رضا کارانہ فیڈریشن ہے ہم سب اکٹھے اس فیڈریشن میں شامل ہوئے ہیں آئین کا ایک ایک حرف مقدس اور مقدم اس لئے ہے کہ اسی پر فیڈریشن چلنے پر مبنی ہے۔ آئین میں تمام اداروں کی حدود متعین ہے۔ آئین عوام بناتے ہیں عوام کے منتخب نمائندے بناتے ہیں اور اپنی ضروریات کے مطابق بناتے ہیں۔ تشریح عدلیہ کرتی ہے فیصلے عوام کرتی ہے۔
تازہ ترین