• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیڈلاک کوختم کرنے کے لئے مفاہمت کی کوششیں آج بھی جارہی ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینرکنورنویدجمیل نے کہاہے کہ ڈیڈلاک کوختم کرنے کے لئے مفاہمت کی کوششیں آج بھی جارہی ہیں،ہمارے دروازے مفاہمت کے لئے آج بھی کھلے ہیں اورآئندہ بھی کھلے رہیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکزبہادرآبادمیں رابطہ کمیٹی کے ارکان خالد سلطان ،ابوبکرصدیق، اسلم آفریدی،ارشدحسن اورفیصل سبزواری کے ہمراہ میڈیاکے نمائندوںکوپریس بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اگرپی آئی بی سے مثبت سگنل ملتاہے توہم ڈاکٹر محمدفاروق ستاربھائی کو5؍ فروری کی پوزیشن پرواپس لانے کوتیارہیں،ہم محبت کاسلسلہ وہیں سے شروع کرینگے جہاںسے سلسلہ ٹوٹاتھااوررابطہ کمیٹی کے فیصلوںپر نظر ثانی کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستاربھائی کابیان پڑھاجس میں انہوںنے کہاکہ ایک ہفتے سے مفاہمت کی کوشش کررہاہوںتاہم بہادرآبادوالوںکی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا۔
تازہ ترین