• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف کا دورہ روس کامیاب رہا، دفترخارجہ

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کا دورہ روس کامیاب رہا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روسی ہم منصب سے ملا قا ت میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور روس افغان مسئلے کے علاقائی حل کے لیے مل کام کریں گے۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں داعش کی افزائش کو ہمسایہ ممالک کے لیے خطرہ قرار دیا گیا، جبکہ روس دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تعاون کرے گا۔
تازہ ترین