• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہیے، خالد مقبول

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کو کھلےدل تسلیم کیاجائے ، جہاں قانون سازی پارلیمنٹ کاحق ہے وہیں آئین کی تشریح عدالت عظمیٰ بنیادی حق اورکام ہے،پولیٹیکل پارٹیزا یکٹ میںکی جانے والی ترامیم کرتے وقت ملک کے وسیع ترمفادکوپیش نظرنہیںرکھاگیا،آئین اورقانون کو افرادکے تابع کرنے کی کوشش کی گئی اس کوشش کوعدالت عظمیٰ نے راست سمت میںقدم اٹھاتے ہوئے ناکام بنایا۔آج ملک میںجمہوری روایات فروغ پارہی ہیں ادارے اپنی آئین حدودمیںکام کررہے ہیں۔ کنو ینر ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاکہ ہم امیدکرتے ہیںکہ عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے کے نتیجے میںکوئی نیاتنازعہ جنم نہیںلے گا اورملکی معاملات خوش اسلوبی سے چلائے جاتے رہیںگے۔
تازہ ترین