• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تمام کیسزراولپنڈی نیب کومنتقل کرنیکی منظوری

پشاور(ارشد عزیزملک )قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے)کے تمام کیسز نیب خیبر پختونخوا سے نیب راولپنڈی منتقل کرنے کی منظوری دیدی تمام کیسز کی انکوائری ، تفتیش راولپنڈی ریجن میں ہو گی نیب ہیڈ کوارٹر کے ڈائریکٹر ایم IIکی جانب سے 21فروری کو جاری ہونے والے خط نمبر3-1(1)IMW-11/NAB HQ 2017/136کے مطابق چیئرمین نیب نے پی ڈی اے کے حوالے سے تمام شکایات ، انکوائریاں ، تفتیش فوری طور پر نیب خیبرپختونخوا سے نیب راولپنڈی منتقل کرنے کی منظوری دی ہے ۔لہٰذا نیب خیبر پختونخوا تمام ریکارڈ نیب راولپنڈی کے حوالے کر دے ۔
تازہ ترین