• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی فیصلے کے باوجود سینیٹ الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، فاروق ستار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ عدلیہ کے فیصلے کے مطابق نواز شریف پارٹی صدارت کے لیے نا اہل ہے لیکن سینٹ الیکشن مقررہ وقت پر ہونا چاہیے۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سیاسی جماعتیں کے اکابرین یہ کہتے ہیں کہ ہم آئین اور قانون کو مانتے ہیں تو انکے فیصلے کو بھی ماننا چاہیے اب مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو آئینی قانونی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے، سپریم کورٹ کے فیصلہ پر تبصرے میں محتاط ہوں ، نواز شریف کے نام سے پارٹی منسوب ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے متعلق سپریم کورٹ نے فیصلہ دیدیا ہے تاہم اب دیکھنا ہے کہ پی ایم ایل این اس فیصلے کو کیسے دیکھتی ہے۔پی ایم ایل این کے سیاسی قائدین کو محاذ آرائی سے بچ کر کوئی آئینی و قانونی راستہ نکالنا ہوگا، یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے کہ جب سینیٹ انتخابات بھی قریب تھے تاہم الیکشن ملتوی نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری نظر میں اگر نواز شریف کو محض نامزدگیوں پر دستخط ہونے کی وجہ سے سینیٹ انتخابات ملتوی کئے جارہے ہیں تو مناسب تھا کہ سپریم کورٹ سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کے بجائے کوئی دوسرا راستہ بتادے۔
تازہ ترین