• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں پانی کے شدید بحران کا خطرہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں سطح آب انتہائی کم

سکھر (چوہدری محمد ارشاد،بیورو رپورٹ) سندھ میں پانی کے شدید بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا، پانی کے بڑے ذخائر تربیلا او رمنگلا ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی کم ہورہی ہے، آئندہ 10سے 12روز میں دونوں ڈیموں میں پانی کی سطح ڈیڈ لائن تک پہنچ جائیگی، جس کے باعث سندھ میں سکھر، گڈو اور کوٹری بیراج بری طرح متاثر ہونگے اور وہاں پانی کی سطح انتہائی کم ہوکر رہ جائیگی اور زراعت کے لئے پانی کی فراہمی ممکن نہیں رہیگی۔ سکھر بیراج انتظامیہ نے مارچ کے پہلے ہفتے میں نہروں میں پانی کی سپلائی بند کرنیکا اعلان کردیا ہے، جس سے گندم کی کاشت کی گئی فصل متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔
تازہ ترین