• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی زونز میں صنعتوں کے قیام پر دس سال ٹیکس چھوٹ ہوگی، وزیرمملکت

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)ایوان بالا کو بتایا کہ خصوصی زونز میں صنعتوں کے قیام پر دس سال ٹیکس چھوٹ ہوگی جبکہ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بتایا کہ سی پیک کے تحت 11ہزار110میگاواٹ کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔سینیٹ کا اجلاس بدھ کو سید طاہر حسین مشہدی کی صدارت میں شروع ہوا،وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت خزانہ رانا محمد افضل نے ایوان کو بتایا کہ بلوچستان میں محکمہ کسٹم میں انسپکٹر کی آسامیوں کوپرکرنے کا عمل جاری ہے،اس حوالے سے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا امتحان 200امیدواروں نے پاس کیا جن میں سے 142نے جوائن کرلیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں صنعتی زونز کے قیام پر کام کررہی ہیں،سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز قاـئم کیے جارہے ہیں، صنعتوں کے قیام پر دس سال کی ٹیکس چھوٹ کے علاوہ سیلز ٹیکس اورکسٹم ڈیوٹی میں بھی رعایت دی جارہی ہے۔حکومت ملک میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔
تازہ ترین