• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نفرتوں کی سیاست کے ہمیشہ کیلئے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک سے نفرتوں کی سیاست کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کرنا ہے، پی ایس پی تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے جو پاکستان کو مضبوط اور کراچی کو خوشحال کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ ان خیالات اظہارپاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے الیکشن مہم میں این اے 242 کے دورے میں اورنگی ٹاون کی مختلف برادریوں، انجمنوں اور تاجر برادریوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر صدر کراچی ڈویژن سید آصف حسنین، ممبر نیشنل کونسل طحٰہ احمد خان اور ممبر کراچی ڈویژن انجینئر محمد عثمان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ اورنگی ٹاون کی ہماری مائیں بہنیں اور بزرگ اپنے شناختی کارڈ کے بنیادی حق سے بھی محروم ہیں۔
تازہ ترین