• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکیانوےسالہ ملکہ برطانیہ کی لندن فیشن ویک میں پہلی بار شرکت

لندن (جنگ نیوز) ملکہ برطانیہ زندگی میں پہلی بار لندن فیشن ویک میںشریک ہوئیں۔91سالہ ملکہ برطانیہ لندن فیشن ویک میں افتتاحی کوئین ایلزبتھII ایوارڈ فار برٹش ڈیزائن سینٹرل سینٹ مارٹیز فیشن گریجویٹ رچرڈ کوئن کو دینے کے لئے آئی تھیں۔ ایوارڈ کی تقریب سے قبل وہ پہلی قطار میں امریکی ووگ ایڈیٹر اینا ونٹور سے آگے بیٹھی تھیں تاکہ وہ تازہ ترینAW18 انسٹالمنٹ کو دیکھ سکیں جوکہ وائبرنٹ فلورل پرنٹس سے بھرپور تھی۔ رائل فیملی ٹوئیٹر اکائونٹ پر وضاحت دی گئی کے یہ ایوارڈ سوسائٹی اور ڈپلومیسی میں فیشن انڈسٹری کے کردار کے اعتراف میں جاری کیا گیا ہے اور یہ ایوارڈ ایسے ایمرجنگ برٹش فیشن ڈیزائنر کو ہر سال دیا جائے گا جو کمیونٹی کی اقدار اور پائیدار پالیسی کو اجاگر کرتے ہوئے اپنے ٹیلنٹ اور اوریجنلٹی کا مظاہرہ کرے گا۔
تازہ ترین