• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے بحیثیت شوہر مجھ سے بے وفائی کی،سچا آدمی نہیں تھا، ریحام

لندن (سعید نیازی) پی ٹی آئی لیڈر عمران خان کی جانب سے50سالہ بشریٰ وٹو سے تیسری شادی کی تصدیق کے موقع پر ان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ان پر الزام لگایا ہے کہ وہ ان سے شادی شدہ ہوتے ہوئے بے وفائی کے مرتکب ہوئے، عمران سچے آدمی نہیں، مجھے معلوم ہے انکی شادی یکم جنوری کو ہوئی اور میری طرح ہی 2ماہ بعدشادی کااعلان کیا۔ ٹائمز کا کہناتھاکہ عمران خان کی تیسری شادی کی رپورٹ عمر چیمہ نے دی،تیسری شادی سے عمران خان کے کردار، فیصلے اور بھروسے پر سوالات اٹھ رہےہیں۔ تاہم فواد چوہدری نے ریحام کے الزامات مسترد کردیئے ہیں۔برطانوی اخبار سے گفتگو میں ریحام کاکہناتھاکہ عمران خان اور بشریٰ وٹو میں تعلقات کا آغاز2015ء میں ان کی دس ماہ کی شادی کے طلاق پر اختتام سے قبل ہوگیا تھا،وہ بشریٰ کے ساتھ تین سال قبل رابطے میں تھے جب وہ ان کی اہلیہ تھیں اور وہ سچے مرد نہیں اور ان سے شادی کے دوران بھی ایسے تعلقات میں ملوث ہوکر پاکستان کا احترام نہیں کررہے، یہ پی ٹی آئی کے ٹوٹنے کا عمل ہے۔ ریحام خان نے کہا کہ بیگم وٹو اور ان کے سابق شوہر عمران خان کے اسٹاف نے عمران کی دوسری شادی کے موقع پر تصدیق کردی تھی کہ عمران خان اپنی نئی اہلیہ سے مل چکے ہیں، یہ ان لوگوں (بیگم وٹو اور عمران کے اسٹاف) کے الفاظ ہیں جو پیر اور مرید رہے ہیں۔ دونوں نے تصدیق کردی تھی کہ وہ گزشتہ3سال سے ہدایات لے رہے ہیں، پیر کے سابق شوہر نے بھی اس کی تصدیق کردی تھی، اس وقت وہ ان کی اہلیہ تھیں۔ ٹائمز نے کہا ہے کہ تیسری شادی سے عمران خان کے کردار، فیصلے اور بھروسے پر سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ عمران خان کے سیاسی مخالفین نے ان تعلقات کو ان کے بارے میں عدم بھروسے کی علامت قرار دیا ہے۔ خدشات ہیں کہ تیسری شادی ان کی حمایت کو کمزور کرسکتی ہے، کیونکہ قدامت پرست اسلام کی کچھ توضیحات میں پیری مریدی متنازعہ ہے۔ ٹائمز کا کہناہےکہ دی نیوز کے رپورٹر عمر چیمہ نے عمران خان کی یکم جنوری کو ہونے والی شادی کا انکشاف کیا تھا ۔ پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے ریحام کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہےکہ وہ من گھڑت کہانیاں بنا رہی ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے عمران کو شادی کی مبارکباد دی جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری کا کہناتھاکہ شادی کرنےمیں کوئی حرج نہیں لیکن عمران اگر اپنی بیویوں کونہیں سنبھال سکتے تو وہ ملک کیا سنبھالیں گے۔
تازہ ترین