• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انار کا جوس کینسر سے بچاؤ کے لئے مفید،بلڈپریشر بھی کم کرتا ہے

لندن(نیوزڈیسک) انار کو چھیلنا کافی مشکل کام ہوتا ہے مگر یہ محنت اس وقت بری نہیں لگتی جب یہ معلوم ہو کہ یہ پھل صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے اور اس کا جوس یا عرق بھی انسانی جسم کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔ایک حالیہ تحقیق کے مطابق انار کے جوس کا روزانہ استعمال کسی اور پھل کے مقابلے میں اینٹی آکسائیڈنٹس افعال کو زیادہ بہتر کرتا ہے۔ تحقیق کے مطابق اگر مرد روزانہ اس جوس کا ایک گلاس پینا عادت بنالیں تو ان میں پی ایس اے نامی جز کی سطح کم ہوتی ہے جو کہ مثانے کے کینسر سے تحفظ دیتی ہے۔انار کے جوس کی وائرس کے خلاف مزاحمت کی طاقت دانتوں کے پلاک کے خلاف موثر ثابت ہوتی ہے۔ تحقیق کے مطابق انار کا عرق پینا بلڈ پریشر کو 12 فیصد سے زائد کم کردیتا ہے۔ یہ جوس دل کی شریان میں مواد کا اجتماع بھی کم کرتا ہے جبکہ صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح بھی کم ہوتی ہے جس سے دل صحت مند رہتا ہے۔ انار کےجوس میں موجود اجزاءجیسے پولی فینولز وغیرہ امراض کے خلاف لڑنے والے طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹس ہیں۔ تحقیق کے مطابق انار کا جوس اینٹی آکسائیڈنٹس کی سرگرمیاں تین گنا زیادہ بڑھا دیتا ہے۔ انار جوس ورم کش خصوصیات کا حامل ہوتا ہے اور معدے کی صحت کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے اس میں موجود فلیونوئڈز ایسے پروٹین کی سرگرمیاں کم کرتا ہے جو کہ ورم بڑھا کر جوڑوں کے امراض کا باعث بنتی ہے۔ طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق انار کا جوس یاداشت کو بہتر بنانے میں بھی مدد دے سکتا ہے انار کا جوس آئرن سے بھرپور ہوتا ہے اور یہ جسم میں خون کے سرخ خلیات کی نشوونما بڑھانے میں مدد دیتا ہے جبکہ ہیموگلوبن کی سطح میں بھی بہتری ہوتی ہے۔
تازہ ترین