• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں چرچزکے مینار موبائل ٹاورز کے طورپر استعمال ہوں گے

لندن(نیوز ڈیسک)برطانوی حکومت اور چرچ آف انگلینڈ کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت دیہی علاقوں میں موبائل اور براڈ بینڈ کوریج کو بڑھانے کے لیے گرجا گھروں کے میناروں کا استعمال کیا جائے گا۔حکومت 2022 تک برطانیہ بھر میں بہترین موبائل کوریج فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔جہاں اس معاہدے کے تحت گرجا گھروں کو اس میں شامل ہونے کے لیے آمادہ کیا جا رہا ہے وہیں انھیں حسب معمول بلاننگ کے عمل پر بات کرنا ہوگی۔ڈیجیٹل ماہرین نے اس کا خیرمقدم تو کیا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ ’مسئلہ اس کی تفصیل میں ہوگا۔‘ریسرچ فرم اسمبلی کے پرنسپل اینالسٹ میتھیو ہوویٹ کا کہنا ہے کہ ’دیہی علاقوں میں موزوں مقامات تک رسائی حاصل کرنا موبائل آپریٹرز کے لیے ایک چیلنج رہا ہے، لہٰذا اس میں بہتری لانے کے لیے کسی بھی اقدام کا خیرمقدم کیا جائے گا۔‘’جو چیز واضح نہیں ہے وہ یہ کہ کمرشل تعلقات کیسے ہوں گے۔ ایسی بہت سی باتیں ہیں کہ دیہی علاقوں میں زمین مالکان آپریٹرز کو پیسوں کے لیے بعض مقامات تک رسائی نہیں دیتے، جس کی وجہ سے اسے پھیلانے کا عمل سست ہو جاتا ہے اور لاگت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔‘حکومت کا کہنا ہے کہ کمرشل معاملات مقامی سطح پر پادری یا بشپ اور موبائل آپریٹرز اور براڈ بینڈ سہولیات فراہم کرنے والوں کے درمیان طے کیے جائیں گے۔سیکریٹری آف سٹیٹ میٹ ہینکاک کا کہنا ہے کہ ’چرچ آف انگلینڈ کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کا مطلب ہے کہ 15ویں صدی کی عمارت بھی برطانیہ کے لوگوں کو مستقبل کے لیے فٹ بنا دے گی اور مشکل ترین علاقوں تک رسائی کو بڑھا کر لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنا دے گی۔
تازہ ترین