• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران آئینی اداروں سے تصادم کی راہ پر نہ چلیں، الطاف شاہد

لندن (پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدرالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پی ایس پی انتخابات میں اپ سیٹ کرنے کی پوزیشن میں آگئی ۔پاک سرزمین پارٹی کے نامزدامیدواراپنے مدمقابل آنے والے بڑے بڑے برج الٹادیں گے۔پی ایس پی کاانتخابی منشور جمہور کی خواہشات اورضروریات کاغماز ہے۔عوام کی بھرپورپذیرائی سے مصطفی کمال وزیراعظم منتخب ہوں گے جبکہ چاروں صوبوں میں بھی ہماری حکومت ہوگی۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے چوہدری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ امن وآشتی کے حامی لوگ پی ایس پی کووفاق اورچاروں صوبوں میں برسراقتدار دیکھنے کے خواہاں ہیںحکومت آزادعدلیہ کے آئینی اختیارات کومحدوداور ان کے کام میں مداخلت کرنے کی مجازنہیں، حکمران آئینی اداروں سے تصادم کی تاریک راہوں پرنہ چلیں انہوں نے کہا کہ ملک میں پی ایس پی واحد ایسا سیاسی ادارہ ہے جوعام آدمی کی نمائندگی اوراس کے بنیادی شہری حقوق کی حفاظت کویقینی بناتاہے پچھلی چاردہائیوں سے باری باری اقتدارمیں آنیوالی سیاسی پارٹیاں سرمایہ داروں کے کلب سے زیادہ کچھ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں رائج نظام انتخاب سے کبھی حقیقی قیادت نہیں ابھرسکتی،پی ایس پی اقتدارمیں آکراس نظام کوبدلے گی
تازہ ترین