• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں ملک بدری کے خوف سے پاکستانی تارک وطن کھڑکی سے کودگیا

برلن (نیوز ڈیسک) جرمن صوبے ہیسے میں پاکستان تارک وطن ملک بدری کی خوف سے دوسری منزل سے کود کر شدید زخمی ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ روسل ہائیم شہر میں تارکین وطن کیل ئے مختص ایک رہائش گاہ میں پیش آیا۔ مرکز میں مقیم پاکستانی تارک وطن نے رہائش گاہ پر پولیس کو دیکھا تو اسے خدشہ ہوا اسے گرفتار کرکے ملک بدر کردیا جائے گا۔ چنانچہ گرفتاری سے بچنے کے لئے وہ اپنے کمرے کی کھڑکی سے نیچے کود گیا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مذکورہ تارک وطن کو گرفتار کرنے نہیں آئی تھی بلکہ اسے ایک دوسرے پاکستانی پناہ گزین کی تلاش تھی۔
تازہ ترین