• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرنے والی خاتون سماجی رہنماکا انتقال

ایمسٹرڈیم (نیوزڈیسک) ہالینڈ میں فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کیلئے زندگی بھر جدو جہد کرنیوالی رضا کار اور سرگرم سماجی و انسانی حقوق کارکن مارگریت ٹیڈراس گزشتہ روز 99 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔مسز ٹیڈراس کے انتقال سے پوری فلسطینی قوم شدید دکھ اور صدمے سے دوچار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈچ سماجی کارکن ٹیڈراس نے فلسطینی قوم کے دفاع، ارض فلسطین ،حق خود ارادایت اور حق واپسی کیلئے قابل قدر جدو جہد کی۔ فلسطینیوں کے حقوق کی وکالت کرتے ہوئے انہوں نے 12 بار ہالینڈ اور اسرائیل کی جیلوں میں قید بھی کاٹی۔حال ہی میں جب انہیں شدید بیماری کی حالت میں ایمسٹرڈیم کے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تو ان کے بستر مرگ پرآخری الفاظ تھے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں واپس آنے کا جشن مناتے دیکھنا چاہتی ہوں۔
تازہ ترین