• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میڈرڈ (نیوز ڈیسک) ویمنز ٹینس رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر مسلسل چوتھے ہفتے بھی ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاسکی کی حکمرانی برقرار رہی، وہ سابق عالمی نمبرون رومانیہ کی سیمونا ہالیپ سے45پوائنٹس آگے ہیں۔ قطر اوپن میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا سے شکست کے باوجود سپین کی گاربین مگروزا تیسرے نمبر پر پہنچ گئیں، اسی ایونٹ میں کویٹووا سے ہی مات کھانے والی یوکرین کی الینا سویٹولینا ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئیں۔ چھٹے سے دسویں نمبر پر بالترتیب جلینا اوسٹا پینکو (لٹویا) کیرولین گارشیا (فرانس) وینس ولیمز (امریکہ) اینجلک کیربر (جرمنی) پیٹرا کوویٹوا (جمہوریہ چیک) موجود ہیں۔
تازہ ترین