• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوری کارکنان پارٹی کو مضبوط بنانےکیلئے کردار ادا کریں، وزیراعظم، ہیلی فیکس سےلوکل الیکشن کیلئےمہم کا آغاز

ہیلی فیکس (زاہد انور مرزا) وزیراعظم ٹریسامے کا دورہ ہیلی فیکس، حکمران جماعت ٹوری پارٹی کے کالڈارڈائیل کونسل کے گروپ لیڈر سمیت مقامی پارٹی کارکنوں اور لوکل ممبر پارلیمنٹ مسٹر کرگ سے ملاقات، رواں سال مئی میں ہونے والے الیکشن مہم کا آغاز، ملاقات میں مئی میں ہونے والے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے پارٹی کارکنوں سے ملاقات میں کہا کہ وہ پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، وزیراعظم تھریسامے نے ہیلی فیکس کے علاقے ڈاڑ مارڈن اور برک ہائوس میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصان کے لئے 100ملین پونڈ کے خصوصی پیکج کا بھی اعلان کیا جس سے مقامی بزنس کو بہتر بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ مجھے پارٹی کارکنوں سے مل کر ہمیشہ بہت خوشی محسوس ہوتی ہے، ملاقات میں ایک ننھے بچے نے پارٹی پرچم پہن کر وزیراعظم سے ملاقات کی جسے دیکھ کر وزیراعظم نے خوشی کااظہار کیا اس موقع پر مقامی ممبر پارلیمنٹ مسٹرکرگ نے کہا کہ ہمارے لئے خوشی کی بات کہ وزیراعظم کالڈار ویلی میں آئی ہیں ان کا کہنا تھا کہ ٹوری پارٹی آئندہ لوکل الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ آخر میں وزیراعظم ٹریسامے نے باقائدہ لوکل الیکشن مہم کا افتتاح کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ٹوری پارٹی کالڈارڈائیل میں مزید بہتر ی ہوگی۔ وزیراعظم نے تقریباً 45منٹ پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں  کے ساتھ گزارے جس کے بعد وہ ڈربی شائر روانہ ہوگئیں۔
تازہ ترین